Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کھیوڑہ تا چوآسیدن شاہ نئی کنکریٹ سڑک افتتاح کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کھیوڑہ تا چوآسیدن شاہ نئی کنکریٹ سڑک افتتاح کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
7 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: کھیوڑہ تا چوآسیدن شاہ نئی کنکریٹ سڑک افتتاح کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، کروڑوں کے منصوبے پر سوالات اٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تاریخی اور سیاحتی علاقوں کھیوڑہ سے چوآسیدنشاہ پہاڑی ایریا تک نئی تعمیر ہونے والی کنکریٹ سڑک افتتاح کے چند ہی ماہ بعد شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو گئی ہے، جس پر عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

اڑھائی کلومیٹر طویل اس کنکریٹ روڈ پر 126 اعشاریہ 550 ملین روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی تھی، تاہم سڑک کے مختلف حصوں پر جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ہیں جبکہ متعدد مقامات پر کنکریٹ زمین بوس ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق سڑک کے کناروں پر شولڈر کا کام نامکمل چھوڑ دیا گیا اور ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا، جس سے قومی خزانے کے ضیاع پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دراڑیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں اور اگر بروقت مرمتی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ پوری سڑک چند ہی ماہ میں مکمل طور پر تباہ ہو سکتی ہے۔ شہریوں نے نشاندہی کی کہ کنکریٹ کے معیار، تعمیراتی طریقہ کار اور نگرانی کے عمل میں واضح خامیاں نظر آتی ہیں، جو ناقص میٹریل کے استعمال اور غفلت کا ثبوت ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے میں شامل ٹھیکیدار اور محکمہ ہائی وے کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں کا مؤقف ہے کہ ادھورا شولڈر، کم مدت میں کنکریٹ کا کریک ہونا اور معیار سے ہٹ کر تعمیر واضح بدانتظامی کو ظاہر کرتا ہے، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کا فوری تکنیکی آڈٹ کروایا جائے، ذمہ دار عناصر کا تعین کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سڑک کا ادھورا کام فوری طور پر مکمل کرایا جائے تاکہ سیاحتی اور عوامی اہمیت کے حامل اس راستے کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
broken clouds
35° _ 35°
52%
3 km/h
منگل
34 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 3 ملزمان منشیات سمیت گرفتار

28 اکتوبر, 2024

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ منگلا کینٹ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

24 ستمبر, 2024

جہلم شہر کے ماسٹر پلان کو جلد حتمی شکل دیں گے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

14 نومبر, 2024

وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا

28 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں