Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 2023 میں پنجاب میں ہر 45 منٹ میں ایک عورت کا ریپ کیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

2023 میں پنجاب میں ہر 45 منٹ میں ایک عورت کا ریپ کیا گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین میں رواں ماہ جولائی کے مہینے میں خواتین کے اغوا، ریپ اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کے 40 سے زائد الگ واقعات رپورٹس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلع میں درج 46 فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آرز) کے مطابق یہ واقعات یکم جولائی سے 24 جولائی کے درمیان رونما ہوئے ہیں۔ 2023 میں عصمت دری کے 6 ہزار 624 مقدمات درج ہوئے، یعنی ہر 45 منٹ میں ایک عورت کا ریپ کیا گیا۔

اکثر مقدمات تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (ریپ)، 376(3) (نابالغ سے ریپ)، 365بی (عورت کا اغوا، اغوا یا شادی کے لیے مجبور کرنا)، 496-اے (آمادہ کرنا یا حبس بے جا میں رکھنا) سمیت مختلف سنگین دفعات کے ساتھ درج کیے گئے ہیں۔

ایف آئی آرز کے مطابق سیکشن 376(3) کے تحت سات مقدمات درج کیے گئے، دفعہ 376 کے تحت 4 مقدمات درج کیے گئے، دفعہ 365بی کے تحت 13 اور دفعہ 496-اے کے تحت 21 مقدمات درج کیے گئے۔ 2 مقدمات دفعہ 511 کے تحت درج کیے گئے جبکہ ایک دفعہ 114 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آرز میں مختلف طریقوں اور حیلوں بہانوں سے نوجوان لڑکیوں اور نوعمروں کے اغوا، ریپ جنسی استحصال کی تفصیلات درج ہیں۔ مجرموں کی درندگی کا شکار خواتین اور لڑکیوں کی عمریں 10 سے 28 سال کے درمیان ہیں جن میں سے اکثریت کی عمر 10 سے 18 سال کے درمیان ہے۔

زیادہ وارداتیں پولیس سرکل صدر منڈی بہاؤالدین کی حدود میں رونما ہوئیں جبکہ دیگر واقعات پولیس سرکل پھالیہ اور سرکل ملکوال میں پیش آئے۔ مختلف واقعات کے مقدمات صدر، سول لائن، کٹھیالہ شیخاں، گوجرہ، میانہ گوندل، پاہڑیانوالی، پھالیہ اور دیگر تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آرز میں 150 کے قریب معلوم اور نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2023 میں پنجاب میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس سلسلے میں سب سے زیادہ واقعات لاہور اور فیصل آباد میں رونما ہوئے۔

خواتین کے خلاف تشدد کے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354 اور 509 کے تحت 10 ہزار 201 مقدمات درج کیے گئے اور ان کیسز میں 2022 کے مقابلے میں 14.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا جب 8 ہزار 787 کیسز درج ہوئے تھے۔

لاہور میں 1464، شیخوپورہ میں 1198 اور قصور میں 877 کیسز سامنے آئے جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں پنجاب میں اوسطاً 28 خواتین کو روزانہ کسی نہ کسی قسم کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصل آباد 728 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ لاہور میں 721 اور سرگودھا میں 398 مقدمات درج کیے گئے۔ 2023 میں عصمت دری کے 6 ہزار 624 مقدمات درج ہوئے، یعنی ہر 45 منٹ میں ایک عورت کا ریپ کیا گیا۔

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ایک خاتون کا اس کے شوہر اور 3 سالہ بیٹی کے سامنے گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر گینگ ریپ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگسٹر خاتون کو قریبی کھیتوں میں لے گئے اور اس کے شوہر اور بیٹی کے سامنے گینگ ریپ کیا۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاندان موٹر سائیکل پر چنیوٹ جا رہا تھا کہ سکھیکی کے قریب 3 ڈاکوؤں نے انہیں روکا۔

متاثرہ خاندان کی مدد کرنے کے بجائے حافظ آباد اور ننکانہ صاحب اضلاع کے پولیس حکام مبینہ طور پر دائرہ اختیار کے تنازع پر آپس میں جھگڑا کیا۔ جو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جو 2020 میں لاہور،سیالکوٹ موٹروے پر گینگ ریپ کے واقعے کے بعد جاری کیے گئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ خاندان چنیوٹ ضلع کا رہائشی تھا، انہوں نے کہا کہ خاتون بدھ کو دیر گئے اپنے انکل سے ملنے کے بعد اپنے شوہر اور 3 سالہ بیٹی کے ساتھ اپنے گھر واپس جا رہی تھی۔ رات 11 بج کر 30 منٹ کے قریب 3 ڈاکوؤں نے انہیں روکا، جو گھناؤنا جرم کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی واقعہ کی اطلاع 15 کو ملی، ننکانہ پولیس نے حافظ آباد کی ضلعی پولیس کو کال منتقل کردی اور دعویٰ کیا کہ یہ ان کا دائرہ اختیار نہیں۔ حافظ آباد پولیس نے جائے وقوعہ پر ایک ٹیم بھیجی اور مختصر تفتیش کے بعد جائے واردات کو ننکانہ پولیس کا دائرہ اختیار قرار دے دیا۔

دائرہ اختیار پر تنازع کے دوران فیملی کو ایک گھنٹے سے زیادہ تک کوئی توجہ نہیں دی گئی، جب یہ معاملہ ڈی پی او حافظ آباد کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے ہدایت دی کہ موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کیا جائے۔ بعد ازاں، سکھیکی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ایک مشتبہ ڈاکو کو حراست میں لے لیا، اس کے قبضے سے 2 پستول برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے ان 3 مجرموں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا، جس نے خاندان کو لوٹا اور خاتون کا ریپ کیا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس کے ساتھی راولپنڈی کی طرف فرار ہو گئے۔ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر راولپنڈی روانہ کی گئی ہے جو دیگر مشتبہ افراد کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کے لیے دی گئی ہدایات پر کام کر رہی ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ سکھیکی لقمان چٹھہ کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
65%
4 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ: میڈیاکی نشاندہی پرایس ڈی او ہائی وے محمد سیف کا بڑاگواہ کا دورہ، ناقص مٹیریل ہٹوا دیا

1 مئی, 2026

دینہ میں تجاوزات کے خلا ف آپریشن، متعدد دوکانداروں کو جرمانے، سامان ضبط

8 اگست, 2025

جشن آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

13 اگست, 2024

جہلم: اسلام آباد ڈائیلاگ کا کامیاب انعقاد سیاسی اور عسکری قیادت کے عظیم وژن کا عکاس ہے، مرکزی علماء کونسل جہلم

19 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں