Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
24 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

متحدہ عرب امارات نے ریکارڈ توڑ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے اماراتی خاندانوں کے گھروں کی مرمت کے لیے 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اعلان کردیا۔

خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ ’ہم نے شدید بارشوں سے نمٹنے کے حوالے سے بہت سبق سیکھا ہے، وزرا نے شہریوں کے گھروں کو پہنچنے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے 2 ارب درہم کی منظوری دی ہے۔‘

بدھ کا یہ اعلان صحرائی ملک میں بے مثال سیلاب کے ایک ہفتے سے زائد کے بعد سامنے آیا ہے، جس نے سڑکوں کو ندیوں میں تبدیل کر دیا اور بین الاقوامی مسافروں کے لیے دنیا کا مصروف ترین دبئی ایئرپورٹ کو تعطل کا شکار کردیا۔

یو اے ای کی سات ریاستوں میں سے ایک اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ’ایک وزارتی کمیٹی کو تفویض کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کی پیروی کرے اور باقی وفاقی اور مقامی حکام کے تعاون سے معاوضہ ادا کرے۔‘

یو اے ای میں 75 سال میں سب سے زیادہ ہونے والی بارشوں سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں تین فلپائنی کارکن اور ایک اماراتی شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں۔

شیخ محمد نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کابینہ کے وزرا نے انفرااسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے اور حل تجویز کرنے کے لیے ایک دوسری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ’صورتحال اپنی سنگینی میں بے مثال تھی لیکن ہم ایک ایسا ملک ہیں جو ہر تجربے سے سیکھتا ہے۔‘

حالیہ بارشوں سے شہر کامل کے طور پر پیش کیا جانے والا دبئی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کئی دنوں تک سڑکوں پر پانی کھڑا رہا اور سیلاب گھروں میں داخل ہوگیا جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

دبئی ایئرپورٹ نے 2 ہزار 155 پروازیں منسوخ کیں، 115 کا رخ موڑا اور منگل تک پوری صلاحیت پر واپس نہیں آیا تھا۔

ممتاز اماراتی تجزیہ کار عبدالخالق عبداللہ نے ایکس پر کہا کہ ’ہمیں تسلیم کرنا چاہیے کہ خدمات اور بحران کے انتظام میں ایک غیر معقول اور ناقابل قبول کمی اور انحطاط پیدا ہوا ہے۔‘

انہوں نے غیر معمولی عوامی سرزنش میں مزید کہا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مستقبل میں نہیں دہرایا جائے گا۔‘

موسمیاتی ماہر فریڈریک اوٹو، جو موسم کے شدید واقعات پر گلوبل وارمنگ کے کردار کا جائزہ لینے کے ماہر ہیں، نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اس بات کا ’بہت زیادہ امکان‘ ہے کہ بارشیں ’انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زیادہ ہوگئی ہوں۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
38%
2 km/h
بدھ
30 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈنکی لگا کر اسپین جانے والی کشتی میں سوار 4 پاکستانی جاں بحق

12 اکتوبر, 2024

رومانیہ میں پارلیمان نے 500 ریچھ ہلاک کرنے کی منظوری دے دی

16 جولائی, 2024

امریکی شہری کے ہاتھوں 6 سالہ فلسطینی بچے کا قتل، ماں بھی شدید زخمی

16 اکتوبر, 2023

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور نئی امریکی پابندیوں سے متعلق امریکا کا بیان سامنے آگیا

20 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں