صدقہ آب پروگرام؛ بڑا گواہ کی مسجد اور دیہی آبادی کے لئے پینے کے پانی کی سکیم مکمل

سوہاوہ / ڈومیلی: فلاحی تنظیمات وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے تحت ضلع جہلم کی حدود میں پینے کے پانی سے محروم علاقوں کے لئے "صدقہِ آب پروگرام” جاری ہے اور اب تک118ہینڈ پمپ،موٹر پمپ، بور،کنویں اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کےپینے کے پانی کے منصوبے مختلف دیہات اور بستیوں میں مکمل کئے جا چکے ہیں۔

اسی سلسلے میں بڑا گواہ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے واجد کیانی اور شکیل کھٹانہ نے وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم سے بڑا گواہ کی مسجد اور دیہی آبادی کے لئے پانی مہیا کرنے کی درخواست کی۔ منصوبے کا سروے کرنے کے بعد کام کو احسن طریقے سے مکمل کر لیا گیا ہے اور اب پانی مسجد اور ملحقہ آبادی کے دستیاب ہے۔

اس منصوبے کی سادہ اور پروقار دعائیہ تقریب گاؤں میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم انور کسانہ چیئرمین وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گاؤں میں صحت،صفائی اور سٹریٹ لائٹس کے منصوبے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کرنے پر بڑا گواہ ویلفیئر سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم پینے کے پانی کے منصوبوں کے لئے سرگرم عمل رہے گی اور تحصیل سوہاوہ کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں” جہلم فورم میڈیکل ویلفیئر سینٹر کسیال "کے تحت صحت کی سہولیات کا میگا پراجیکٹ شروع کرنے پر الیاس احمد گوندل چیف آرگنائزر جہلم فورم اور فرخ صدیق پراجیکٹ ڈائریکٹر جہلم فورم میڈیکل ویلفیئر سنٹر کسیال کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button