جہلم: وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام ناکام ، شہر اور گردونواح کےگلی محلوں اور بازاروں میں گندگی کے ڈھیروں نے مضافاتی علاقوں میں تعفن پھیلا دیا۔
کوڑے کرکٹ کودیہاتوں میں تلف کرنے کی کوئی مناسب جگہ نہیں۔ پلاسٹک بیگز اور گندگی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیاہے، جس سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
شہری تنظیموں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔


