Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
3 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی جانب سے شہریوں کے مسائل، شکایات اور درخواستوں کے فوری ازالے کے لیے ڈی پی او آفس جہلم میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل، شکایات اور درخواستیں ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کے سامنے پیش کیں۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل خود سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے شکایات کے فوری ازالے اور مسائل کے حل کے لیے کارروائی کے احکامات دیے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔ جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، جبکہ شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو میرٹ پر اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

ڈی پی او شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل، بروقت انصاف کی فراہمی اور عوام دوست پولیسنگ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور قانون و میرٹ کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوامی رابطے کے اس عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
53%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
38 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
27 °C

تازہ ترین

جہلم میں ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر مبینہ قبضوں کا انکشاف، سینکڑوں کنال تاحال واگزار نہ ہوسکی
3 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار
3 اکتوبر, 2026
جہلم: 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش سانحہ ہے، سید خلیل حسین کاظمی
3 اکتوبر, 2026
ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی رپورٹ جاری، ستمبر میں 3173 افراد کو ریسکیو کیا
3 اکتوبر, 2026
دینہ: امجد محمود سیٹھی کا جہلم چیمبر آف کامرس کا ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر روہتاس میں پرتکلف عشائیہ
3 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

18 جولائی, 2026

کھیوڑہ میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد

25 نومبر, 2024

آئیسکو کی بڑی کارروائی، بجلی چوری میں ملوث افراد پر 53 کروڑ 92 لاکھ روپے کے جرمانے عائد

3 مارچ, 2024

جہلم میں 19 سال قبل شہری کو قتل کر کے برطانیہ فرار ہونے والا اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار

3 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں