Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ستھرا پنجاب مہم کا مقصد صفائی کے ساتھ ضلع جہلم کی عوام کو خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے، صباء سحر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ستھرا پنجاب مہم کا مقصد صفائی کے ساتھ ضلع جہلم کی عوام کو خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے، صباء سحر

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
31 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر کی سربراہی میں ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اینٹی وال چاکنگ، تجاوزات کے خاتمے، سٹریٹ لائٹس کی مرمت، مین ہولز کی بندش جیسے مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ متعلقہ محکموں کو ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صباء سحر نے کہا کہ پنجاب حکومت کا مقصد شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے تحت صفائی کے نظام کو جدید مشینری کی مدد سے مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر بھر میں صفائی کی سرگرمیاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں، جس میں کچرے کے ڈھیروں، نالوں اور دیگر آلودگیوں کو صاف کرنے کے لیے دن رات کام ہو رہا ہے۔

صباء سحر نے بتایا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ 15 جنوری سے ہر گلی اور محلے سے کچرا اٹھانے اور برسوں پرانے کچرے کے ڈھیروں کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کا دفتر میونسپل کمیٹی میں قائم کیا جا رہا ہے تاکہ صفائی کی مشینری اور انتظامات کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے۔ مزید مشینری بھی جلد جہلم پہنچنے والی ہے، جس سے ضلع بھر میں صفائی کے معیار کو مزید بلند کرنے میں مدد ملے گی۔

صباء سحر نے اجلاس میں کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کا مقصد نہ صرف شہر کی صفائی کو یقینی بنانا ہے بلکہ عوام کو بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔ اس مہم کے ذریعے شہریوں کو صاف اور صحت مند زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
53%
3 km/h
جمعرات
31 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں رقم چوری کرنے والا چور گرفتار، منشیات فروش بھی دھر لیا گیا

28 ستمبر, 2024

پاکستانی بچوں میں مقبول کھلونے ’ٹک ٹک‘ کا پس منظر، امریکا سے کیا تعلق ہے

6 اگست, 2024

پنجاب میں ڈینگی بے قابو، جہلم میں بھی دو کیس رپورٹ

24 ستمبر, 2024

گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور ژالہ باری کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

12 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں