جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والا ملزم اور منشیات فروش ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اصغر کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 200 گرام چرس معہ 200 روپے رقم وٹک برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
دینہ پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے ملزم عبدالجبار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سےڈیک میڈیم سائز 2 عدد ، مکسر مشین ساونڈ سسٹم 1 عدد، سٹینڈ 2 عدد، مائیک سٹینڈ 2 عدد، مائیک تار والے 4 عدد اور تاریں ڈبے والی 2 عدد برآمد کر لی گئی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔