وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کے لیے وفاق کی طرز پر تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی جب کہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی۔
دوسری جانب سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عیدالفطر کی تعطیلات پر تحفظات ظاہر کردئیے ہیں ۔
سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ ماہرین فلکیات اور موسمیات کے مطابق عید الفطر 10اپریل کو ہونے کا امکان ہے ۔ اگر سر کاری تعطیلات 10 اپریل سے شروع ہوں گی تو ملازمین اپنے آ بائی علاقوں کو کب جائیں گے ؟
عام شہریوں نے بھی کہا ہے کہ حکومت نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا ہے ، سرکاری ملازمین نے وزیر اعظم شہبازشریف سے پرزوراپیل کی ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 9 اپریل سے کیا جائے۔


