صارفین کے لیے بری خبر، بجلی پھر مہنگی ہونے کا امکان

بجلی کی قیمت میں ایک بار بڑھانے کی تیاری کرلی گئی.

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست دائر کردی گئی، جس پر آج سماعت کی جائے گی جبکہ منظوری پر صارفین پر 36 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔

درخواست ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں جمع کرائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ نومبرکے دوران پانی سے 36 اعشاریہ 5 فیصد، نیوکلیئرسے 20 فیصد اور کوئلے سے 13 فیصد اور ایل این جی ذریعے سے 10 اعشاریہ 6 فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔

نیپرا درخواست پر سماعت بدھ کو کرے گا، منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 36 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button