Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عُمان میں چینی سفیر کا پاکستان سکول مسقط کا دورہ، باہمی تعاون کے لئے مشاورت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عُمان میں چینی سفیر کا پاکستان سکول مسقط کا دورہ، باہمی تعاون کے لئے مشاورت

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
29 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: عُمان میں چینی سفیر لی لِنگ بِنگ نے عمان کے قومی دن کی تقریبات کی مناسبت سے پاکستان سکول مسقط کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

چینی سفیر نے پہلے سکول میں نئے چینی فرنیچر کا افتتاح کیا اور کہا کہ یہ تعاون پاک – چین دوستی نیز پاک – عُمان دوستانہ تعلقات کے مزید استحکام کی علامت ہے۔ پھر انہوں نے سکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور تعلیم کی بہترین فراہمی پر انتظامیہ اور اساتذہ و معلمات کی لگن اور محنت کو سراہا۔

بعد ازاں چینی سفیر اور پاکستان سکول بورڈ نے مستقبل میں باہمی تعاون کے لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی، جس میں حکومت چین اور عمان میں پاکستانی سکولوں کے مابین اشتراک اور ان میں چینی زبان کا تعارف اور خصوصی تعلیم کا فروغ شامل ہے۔ انہوں نے سمارٹ بورڈ سسٹم، بچوں کی خصوصی تعلیم اور پاکستانی سکولوں میں تعلیم کے مجموعی معیار اور دیگر اقدامات کے بارے میں بریفنگ کے دوران اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

مزید براں چینی سفیر نے سکول میں خصوصی تعلیم کے مرکز کی توسیع اور اس میں مزید سہولتوں کی دستیابی میں حکومت چین کی معاونت کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کا عزم بھی کیا اور مستقبل میں عمان میں پاکستانی سکولوں کے لئے تعلیمی وظائف کی پیشکش بھی کی۔ پاکستان سکولز بورڈ کے چیئرمین، ممتاز دانشور امیر حمزہ نے چینی سفیر کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔

اس اہم اجلاس میں عُمان میں چینی اور پاکستانی سفارت خانوں کے سینیئر افسران، ممتاز علم دوست صنعتکار اور پاکستان سکول صحار کے بانی چوہدری محمد اسلم، معروف بزنس مین فہد اویس منیر، معروف سماجی شخصیت سید زیب حسن جعفری اور پاکستان سکول مسقط سے وابستہ چیدہ چیدہ افراد نے بھی شرکت کی۔

سکولز بورڈ نے اس ضمن میں چینی حکومت کے تعاون کے سلسلے میں عُمان میں ہردلعزیز سفیر پاکستان عمران علی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
broken clouds
31° _ 31°
69%
2 km/h
منگل
38 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بیرون ملک اسائلم سیکرز کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ، پاکستانی کمیونٹی کی شدید تنقید

15 جون, 2024

سوہاوہ: پڑی درویزہ کا ہونہار طالب علم کا اعزاز، جنوبی کوریا کی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی سکالرشپ حاصل کر لی

9 مارچ, 2024

اولیائے کرام کی درگاہیں اور درس گاہیں این جی اوز کا کردار ادا کررہی ہیں، قاضی عبدالعزیز چشتی

3 ستمبر, 2024

زیورخ میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس

25 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں