Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے زیر اہتمام بارسلونا میں پاکستان زندہ باد ریلی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے زیر اہتمام بارسلونا میں پاکستان زندہ باد ریلی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں پاکستان زندہ آباد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی صدارت‏ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین اور صدارتی تمغہ خدمت یافتہ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کی جبکہ برطانیہ سے لارڈ میئر واجد خان نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔

ریلی میں یورپ بھر سے محبان پاکستان کی بھرپور تعداد نے شرکت کرکے افواج پاکستان اور پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور عندیہ دیا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خاطر اوورسیز پاکستانی ہر سطح پر نہ صرف آواز بلندکریں گے بلکہ سازشی عناصر اور صہیونی قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

پاکستان زندہ آباد ریلی میں سبز ہلالی جھنڈے لہرا کر بچوں بڑوں اور خواتین نے ملکر پاکستان زندہ باد، تیرا ضمیر میرا ضمیر، جنرل عاصم منیر جنرل عاصم منیر کے فلک شغاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر فرزند پاکستان صدارتی تمغہ خدمت یافتہ چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان کے سفیر ہیں اور ہمیں پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کےلیے مثبت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے یورپ کے 27 ممالک میں ان کی پارلیمنٹس میں اہم حکام کے ساتھ مثبت سفارتی کاری اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ہماری فیڈریشن نے بڑھ چڑھ کر خدمات سرانجام دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے سپاہی ہیں اور افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنکی بدولت پاکستان آج نہ صرف ترقی کی راہ پر گامزن ہے بلکہ عوام کے لیے سہولیات اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک آرمی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت میں تبدیل کر دیا اور دنیا بھر میں قیام امن کی خاطر دہشت گردی کی جنگ میں سازشی عناصر کا قلع قمع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے یورپ بھر میں چیپٹرز پاکستان کے روشن امیج کو اجاگر کرنے اور اوورسیز کمیونٹی کی خدمت کرنے کےلیے سرگرم عمل ہیں، آج اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی مثال قائم کر کے سازشی عناصر کو پیغام دیا ہے کہ جنرل منیر عاصم 24 کروڑ عوام کا بھروسہ ہیں۔

چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے ممبران اور کمیونٹی کی دیگر اہم سیاسی سماجی مذہبی اور کاروباری شخصیات کی ریلی کو کامیاب بنانے کی کوششوں کو زبردست انداز میں سراہا اور کہا کہ میں اوورسیز کمیونٹی کو صرف یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خدارا سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہوجائیں اور پاکستان کے خلاف سازشوں کے خلاف ڈٹ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم آزادی کشمیر تک ہر مخاذ پر بھارتی بربریت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

ریلی میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شغاف نعرے لگائے۔ ریلی میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے حوالے سے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
light rain
32° _ 32°
39%
2 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حق اور سچ کی جیت ہوئی، سائفر کیس کے فیصلے پر یاسرامتیاز اعوان کا مؤقف آگیا

5 جون, 2024

اوورسیز پاکستانی ملک کا بڑا سرمایہ ہیں، شفاعت کلیم خٹک

13 دسمبر, 2024

سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسیں ڈی پورٹ، جعلسازی میں ملوث ملزمان گرفتار

22 مئی, 2024

پاک سعودی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، میاں جمیل ربانی

17 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں