جہلم میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 12 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم ، موبائل فونز اور قمار بازی کے آلات برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں ملک نثار اور ان کی ٹیم نے جوئے کی بازی الٹے ہوئے 12 قمار باز ساجد، فرحان، ارسلان، فیضان، واصف، رحمان، جاوید، احد، تنویر، نوید، نعمان اور اُسامہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 2 لاکھ 64ہزار 610روپے، 13عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے سنوکر گیم پر جواء لگا کر ارتکاب جرم کیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


