پنڈدادنخان: بیرسٹر تیمور نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک کا روشن مستقبل ہیں انکی وطن واپسی ناگزیر ہے۔ 21 اکتوبر کو اپنے قائد کا شاندار استقبال کریں گے، تحصیل کا سب سے بڑا جلوس میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہوگا۔
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے منعقد کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہ موجودہ ملکی مسائل کا واحد شفاف انتخابات ہیں، میاں نواز شریف پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔
انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے سب سے بڑا جلوس لے کر جائیں گے جو میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہو گا۔
بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے۔


