Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانیہ میں 2023 میں 9 لاکھ سے زیادہ مہاجرین کی آمد کا ریکارڈ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانیہ میں 2023 میں 9 لاکھ سے زیادہ مہاجرین کی آمد کا ریکارڈ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برطانیہ میں 2023 میں مہاجرین کی تعداد اندازہ لگائی گئی تعداد سے بہت زیادہ 9 لاکھ تک پہنچ گئی جب کہ سخت ویزا قوانین کے باعث ملک میں آنے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ بات سرکاری اعداد و شمار کے جائزے کے بعد سامنے آئی ہے۔

یونائیٹڈ کنگڈم ووٹرز جن کی مجموعی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ کےقریب ہے، نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ مہاجرین کی بڑی تعداد رہائشی سہولیات کی کمی کے حوالے سے صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مزید دباؤ ڈال بڑھ سکتا ہے لیکن صحت کے شعبوں میں ملازمتیں فراہم کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی ورکرز کے بغیر کام نہیں کر سکتے۔

قومی شماریات کے دفتر سے جاری کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جون 2023 تک 12 ماہ میں 9 لاکھ 6 ہزار مہاجرین کی آمد ہوئی جب کہ سابقہ اندازے کے مطابق یہ تعداد 7 لاکھ 40 ہزار بنتی تھی، اس تعداد کو او این ایس نے بے مثال قرار دیا ہے۔

او این ایس نے کہا کہ جون 2024 تک اس ریکارڈ بلند ترین سطح سے مہاجرین کی تعداد 20 فیصد کم ہو کر 7 لاکھ 28 ہزار تک پہنچ گئی ہے، او این ایس نے کہا کہ اس کمی کی وجہ قواعد میں تبدیلی کے بعد اسٹڈی ویزا پر آنے والوں کے ساتھ ان پر انحصار کرنے والے مہاجرین کی تعداد میں کمی ہے۔

2016 میں قانونی طور پر آنے والے مہاجرین کی بڑی تعداد برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے ووٹ کے پیچھے متحرک قوتوں میں سے ایک تھی۔

جون 2016 تک بریگزٹ پر ووٹنگ سے پہلے آخری 12 ماہ کی مدت میں مہاجرین کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار تھی جب کہ بریگزٹ کے بعد ویزا قوانین میں تبدیلیوں سے برطانیہ آنے والے یورپی یونین کے تارکین کی تعداد میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی۔

نئے ورک ویزا قوانین کے باعث بھارت، نائیجیریا اور پاکستان سے امیگریشن میں اضافہ ہوا، مہاجرین کی اکثریت صحت اور سماجی نگہداشت کے شعبوں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے والوں کی ہے۔

2023 میں ریکارڈ سطح پر اضافہ سابقہ کنزرویٹو حکومت کے تحت ہوا جس نے مہاجرین کی تعداد کو کم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور طلبہ، صحت کے شعبوں میں کام کرنے والے کارکنوں پر خاندان کے افراد کو لانے سے روکنے کے لیے اقدامات متعارف کروائے تھے۔

جولائی میں منتخب ہونے والی موجودہ لیبر حکومت نے بھی یہ کہا ہے کہ وہ ہنر مند افراد کے خلا کو پر کرنے کے لیے ٹریننگ ورکرز کو لا کر مہاجرین کی تعداد کو کم کرنا چاہتی ہے، حکومت نے کنزرویٹو پارٹی پر مہاجرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کا باعث بننے کا الزام لگایا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیل کا ایک اور بدترین حملہ، 109 فلسطینی شہید

29 اکتوبر, 2024

متحدہ عرب امارات نے مسافروں کیلئے نئی ایپ متعارف کروا دی

18 اکتوبر, 2023

بھارتی صدر کی نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت

7 جون, 2024

رفح میں اسرائیلی حملہ ‘افسوسناک غلطی’ کا نتیجہ تھا؛ نیتن یاہو

28 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں