دبئی: سابق وزیراعظم نوازشریف کیساتھ پاکستان آنیوالے پی ایم ایل این دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین واپس پہنچ گئے اور دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان جاتے ہوئے محمد نواز شریف ہشاش بشاش اور پر جوش نظر آئے۔
لاہور میں ہونے والا جلسہ اس بات کی گواہی تھا کہ محمد نواز شریف آج بھی پاکستان کے عوام میں محبوب ہیں اور پاکستان کے عوام انہیں اپنے مسائل کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔
یادرہے کہ نواز شریف کے ساتھ 21 اکتوبر 2023 کو وطن واپس آئے تھے اور ان کیساتھ طیارے میں سفر کرنے والوں میں میاں غلام محی الدین بھی شامل تھے۔
سابق وزیراعظم نے وطن واپس آنے کے بعد مینارپاکستان گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے سے بھی خطاب کیا تھا۔