جہلم شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہسپتالوں پر حملے شرمناک فعل ہے۔ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ غزہ میں ہسپتالوں پر حملے کرنا پورے خطے میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
انہوں نے جہلم پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل عام غیر انسانی فعل ہے۔ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام فوری بند کرے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و جبر کی تمام حدیں پار کر دیںہیں ۔ عالمی برادری فلسطین میں مظالم بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ فلسطینیوں کے قتل عام پر پاکستان سمیت پوری اسلامی دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ دنیا بھر میں باضمیر انسان فلسطین کے حق میں ہیں۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر رکوائے۔ پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں فلسطین کے غیورعوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ عالمی ممالک کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں ہونے والی دہشت گردی اور مظالم کو بند کروانے کیلئے عملی طور پر اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارجیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین میں بے گناہ ، نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ قابلِ مذمت ہے ۔