پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرول 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت 5 اعشاریہ 49 ڈالر کی کمی کے بعد 94 اعشاریہ 95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5 اعشاریہ 13 ڈالر کم ہوکر 100 اعشاریہ 05 ڈالر تک گر گئی ہے۔

اِس وقت ملک میں پٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی 289 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button