جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں روزمرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔
کھلی کچہری کے دوران ایس پی انویسٹیگیشن محمد سکندر گوندل نے شہریوں کی شکایات اور مسائل کو تفصیل سے سنا اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
انہوں نے متعلقہ پولیس افسران سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ہدایت کی کہ شکایات کو مقررہ ٹائم فریم کے اندر حل کیا جائے۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن محمد سکندر گوندل نے کہا کہ شہریوں کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلے میں بلا جھجک ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ جرائم کی روک تھام اور عوامی مسائل کے حل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔


