Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں نصب خطرناک اشتہاری بورڈز شہریوں کی جان و مال کے لیے مستقل خطرہ، انتظامیہ خاموش
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں نصب خطرناک اشتہاری بورڈز شہریوں کی جان و مال کے لیے مستقل خطرہ، انتظامیہ خاموش

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
18 دسمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر کے مختلف چوک چوراہوں، بلند و بالا عمارتوں اور سرکاری و نجی عمارتوں پر نصب سینکڑوں اشتہاری سائن بورڈز شہریوں کی جان و مال کے لیے مستقل خطرہ بن چکے ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے بعد عدالت کی جانب سے ان بورڈز کو ہٹانے کے واضح احکامات بھی جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم ضلع جہلم میں صورتحال آج بھی جوں کی توں برقرار ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اور مستقل کارروائیوں کا فقدان کئی سنگین سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مبینہ طور پر بااثر افراد اور بڑے اشتہاری بورڈز کے مالکان کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے جبکہ کارروائیاں صرف کمزور اور چھوٹے دکانداروں تک محدود رہتی ہیں۔ ناجائز تجاوزات کے نام پر چھوٹے کاروباری افراد کے خلاف وقتی کارروائیاں کر کے محض فوٹو سیشن کیے جاتے ہیں، مگر بڑے، بھاری اور خطرناک تشہیری بورڈز، ان کے کنٹریکٹرز اور مالکان کے خلاف کوئی ٹھوس اور عملی قدم نہیں اٹھایا جاتا۔

جہلم شہر کی اہم سرکاری اور نجی عمارتوں کے کناروں پر نصب بڑے بڑے سائن بورڈز کسی بھی حفاظتی معیار کے بغیر لگائے گئے ہیں۔ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران ان کے گرنے کا خدشہ ہر وقت موجود رہتا ہے، جس کے باعث شہری شدید خوف اور بے یقینی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بڑے حادثے کی صورت میں ذمہ داری کا تعین کون کرے گا، یہ سوال بھی اپنی جگہ موجود ہے۔

شہریوں اور سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی، خطرناک اور بغیر این او سی نصب تمام سائن بورڈز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری اراضی اور سرکاری عمارتوں پر نصب بورڈز کی جامع جانچ پڑتال کی جائے اور اس کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف شفاف انکوائری عمل میں لائی جائے، تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے قبل مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
47%
2 km/h
جمعہ
31 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار

3 جون, 2024

پنڈدادنخان غلہ منڈی میں لگایا گیا فلٹریشن پلانٹ بند، عوام صاف پانی سے محروم

21 اپریل, 2024

سوہاوہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست کے ہاتھوں 23 سالہ نوبیاہتا نوجوان قتل

7 مئی, 2024

مہنگائی کے دور میں ضیاء کلینک اینڈ فارمیسی کا فلاحی اقدام، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

25 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں