Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی او ر تعمیر میں تاخیر، پنڈدادنخان میں مکمل ہڑتال اور احتجاج
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی او ر تعمیر میں تاخیر، پنڈدادنخان میں مکمل ہڑتال اور احتجاج

عدنان یونسنور چغتائی
عدنان یونس
نور چغتائی
15 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: لِلہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی او ر تعمیر میں تاخیر کے باعث ورکنگ کمیٹی کی کال پر تحصیل پنڈدادنخان کے باسی سراپا احتجاج بن گئے۔ تحصیل بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال، کھیوڑہ، ٹوبھہ،پننوال، دھریالہ جالپ اور جلالپور شریف میں احتجاجی دھرنے، لِلہ موڑ پر مرکزی دھرنا صحافیوں، وکلا، تاجر برداری اور سول سوسائٹی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، معروف عالم دین مفتی محمد بشیر کرم نے مرکزی دھرنے کی قیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق لِلہ انٹرچینج تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی اور تعمیر میں تاخیر کے خلاف ورکنگ کمیٹی لِلہ جہلم روڈ کی کال پر تحصیل پنڈدادنخان میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا جس پر پنڈدادنخان،کھیوڑہ، ہرنپور،دھریالہ جالپ اور جلالپور شریف میں تمام تجارتی مراکز مکمل بند رہے جبکہ سارا دن تحصیل پنڈدادنخان کا تین اضلاع کو ملانے والی سڑکوں کا رابطہ منقطع رہا۔

سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کرتے رہے۔ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث تعمیراتی کام بند ہیں جس سے تحصیل پنڈدادنخان کے لاکھوں افراد اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں۔ معمولی بارش سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے، تین سال سے گردوغبار سے روڈ کے ساتھ بسنے والی عوام کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

احتجاج میں شرکاء نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ للِہ تا جہلم روڈ کے لیے فوری فنڈ جاری کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کروایا جائے تاکہ لاکھوں افراد ذہنی اذیت سے بچ سکیں۔

شرکاء سے مفتی محمد بشیر کرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولیات تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کا حق ہے۔ لِلہ تا جہلم روڈ کا منصوبہ التوا کا شکار ہونے کے باعث عوام سمیت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ نماز جمعہ بھی مفتی کرم بشیر کی قیادت میں لِلہ چوک میں ادا کی گئی۔

للِہ تا جہلم ڈ یول کیرج وے منصوبہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث تعمیراتی کام بند ہے جس سے تحصیل پنڈدادنخان کے لاکھوں افراد اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں، ورکنگ کمیٹی کی کال پر کیا گیا احتجاج شام کے وقت باہمی مشاورت سے موخر ہوا۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد فنڈز جاری کر کے روڈ پر فی الفور کام شروع کرایا جائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
1 تبصرہ
  • Nasir نے کہا:
    15 دسمبر, 2023 وقت 10:09 شام

    It was in PTI regime at the hands of then minister fawad Choudhury.si seemed difficult to rejuvenate the same in near future?

    Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مریم نواز نے برطانیہ کے نامور قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن نامزد کردیا

13 اکتوبر, 2024

جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحرک، برساتی پانی میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کیا

19 اگست, 2025

پنجاب میں کاغذ مہنگا، کتابیں اور کاپیاں بھی زائد قیمتوں کی لپیٹ میں، والدین اور طلبہ پریشان

3 مارچ, 2026

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

23 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں