Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنجاب کی سڑکوں پر پولیس اہلکاروں کے لفٹ لینے پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنجاب کی سڑکوں پر پولیس اہلکاروں کے لفٹ لینے پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اگر آپ موٹروے پر تواتر سے سفر کرتے ہیں تو آپ نے مختلف ٹول پلازوں خاص طور پر ایم ٹو پر خانقاہ ڈوگراں کے پاس یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکار مسافر گاڑیوں اور بسوں سے لفٹ لیتے ہوئے ضرور دیکھے ہوں گے، تاہم اب اہلکاروں کے لفٹ لینے پر محکمے کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے محکمہ ہائی وے پیٹرول نے موٹرویز سمیت صوبے کی شاہراؤں پر پولیس اہلکاروں کے پرائیویٹ گاڑیوں سے لفٹ لینے پر پابندی ایک تحریری حکم نامے کے ذریعے عائد کی ہے۔

محکمے کی جانب سے پیٹرولنگ پولیس کی تمام چوکیوں کو لکھے گئے مراسلے میں پنجاب کانسٹیبلری کے افسران اور اہلکاروں کو لفٹ لینے سے باضابطہ طور پر منع کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ’پنجاب کانسٹیبلری کا کوئی بھی افسر یا اہلکار موٹروے یا جی ٹی روڑ پر پرائیویٹ گاڑیوں سے لفٹ لیتا پایا گیا یا اُن کے خلاف اس قسم کی کوئی شکایت موصول ہوئی تو اُن کے خلاف تادیبی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘

اس حوالے سے اردو نیوز نے کئی پولیس اہلکاروں سے بات کی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر موٹروے پر لفٹ لے کر سفر کرتے ہیں اور اس حکم نامے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، تاہم ان کی درخواست پر ان کے دُرست نام نہیں لکھے جا رہے۔

پنجاب کانسٹیبلری (پی سی) کے اہلکار محمد عادل نے بتایا کہ وہ خانقاہ ڈوگراں کے قریب واقع پی سی ہیڈکوارٹرز میں کئی برسوں سے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

’میں تین برسوں سے یہاں ڈیوٹی پر تعینات ہوں اور روزانہ 35 کلومیٹر کا سفر کر کے گھر سے یہاں آتا ہوں۔ اگرچہ یہاں ہیڈکوارٹرز کے اندر رہائش کا بندوبست موجود ہے لیکن اس کا معیار بہت خراب ہے۔‘

ان کے مطابق ہمارے اوپر یہ قدغن بھی نہیں کہ وہاں ہی رہائش بھی رکھی جائے اس لیے ڈیوٹی پر مامور اکثر جوان ڈیوٹی کے بعد اپنے گھروں کو واپس چلے جاتے ہیں، اگرچہ روزانہ آنا جانا ایک تھکا دینے والا کام ہے لیکن پھر بھی رات اپنے گھر والوں کے ساتھ گزار کے ہی سکون ملتا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب کانسٹیبلری بنیادی طور پولیس کی ریزرو فورس ہے اور صوبے بھر سے اضافی نفری کو ’پی سی‘ میں رکھا جاتا ہے۔ کچے کے علاقے میں حال ہی میں مارے گئے پولیس اہلکار بھی پنجاب کانسٹیبلری سے ہی تعلق رکھتے تھے۔

موٹرویز اور جی ٹی روڑ پر لفٹ لے کر اپنے گھروں کو جانے والے سب سے زیادہ جوان ’پی سی‘ کے ہی ہوتے ہیں، دوسرے نمبر پر پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ (پی ایچ پی) کے جوان آتے ہیں۔

پنجاب کی شاہراؤں پر 250 سے زائد پیٹرولنگ چیک پوسٹس اُس وقت کے وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کے پہلے دور حکومت یعنی پرویز مشرف کی حکومت میں قائم کی گئی تھیں۔

پنجاب کانسٹیبلری’اکثر جب اہلکاروں کو سزا کے طور پر دور دراز کے علاقوں میں موجود چوکیوں پر بھیجا جاتا ہے تو پھر وہ ہر ہفتے ایسے ہی لفٹ لے کر اپنے گھروں کو پہنچتے ہیں۔‘

راشد علی کہتے ہیں کہ ’ ہمیں جتنی تنخواہ ملتی ہے اس میں کرایہ ادا کر کے سفر کرنا تو تقریباً ناممکن ہے۔ جی ٹی روڑ پر زیادہ تر پی ایچ پی کے جوان ہی لفٹ لے رہے ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ موجودہ پابندی کی اصل وجہ لاہور کے رنگ روڑ پر پیش آنے والا ایک واقعہ ہے جس میں پی ایچ پی کے ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔

’ہوا کچھ یوں کہ پی ایچ پی کے ایک نوجوان نے لفٹ لینے کے لیے ایک ٹرک کو اشارہ کیا تو ڈرائیور نے روکنے کے بجائے ٹرک اُس کے اُوپر چڑھا دیا جس سے اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔‘

اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ اس کے بعد صوبے بھر کی سڑکوں پر پی ایچ پی اور پی سی کے اہلکاروں پر روزانہ لفٹ لے کر گھروں کو جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سیف سٹی کے کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیدیاں کے قریب رنگ روڑ پر یونیفارم میں ملبوس دو افراد نے ایک ٹرک سے لفٹ لینے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور ٹرک اُن کے اوپر سے گزار کر لے گیا۔

دو جوانوں میں سے ایک پی ایچ پی جبکہ دوسرا لاہور کے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا اہلکار تھا۔ دونوں دفاتر لاہور کے بیدیاں روڑ پر واقع ہیں۔

جتنے بھی پولیس اہلکاروں سے بات کی گئی ان کا یہ ہی کہنا تھا کہ لفٹ لینے پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے ہمارے مسائل پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔

پولیس اہلکاروں پر لفٹ لینے کی پابندی سے متعلق پی ایچ پی کے ایڈیشنل آئی جی راؤ عبدالکریم اور ڈی آئی جی اطہر وحید سے رابطہ کیا گیا، تاہم وہ کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یوم شہدائے پولیس؛ جہلم پولیس کے افسران کی شہداء کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی

4 اگست, 2024

جہلم میں مرغی کا گوشت مہنگے داموں اور کم وزن میں فروخت، انتظامیہ خاموش، شہری پریشان

15 ستمبر, 2025

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، بلال اظہر کیانی

23 جون, 2025

شہریوں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس پی انویسٹی گیشن محمد حسیب راجہ

24 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں