جہلم میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا انکشاف

جہلم شہر اور گردونواح کے علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا انکشاف، مضر صحت غیر معیاری دودھ، دہی،مکھن، مرچ مصالحوں کی فروخت کا سلسلہ جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران خاموش تماشائی، شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب فوڈاتھارٹی کے ذمہ داران کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی جانچ پڑتال کا فقدان پایا جاتا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران و ملازمین کی عدم دلچسپی کے باعث جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں غیر معیاری مضر صحت کھانے پینے کی چیزوں کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ ملاوٹی و کیمیکل شدہ دودھ،دہی ، مکھن، اور مرچ مصالحوں کے استعمال سے لوگوں میں پیٹ، دل، جگر سمیت مختلف خطر ناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

جہلم شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی، ایڈوائزر صوبائی محتسب جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button