Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پیر پھلاہی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلے جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پیر پھلاہی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلے جاری

پروفیسر افتخار محمود
پروفیسر افتخار محمود
30 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پڑی درویزہ: سوہاوہ چکوال روڈ پر واقع واحد سرکاری تعلیمی ادارہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پیر پھلاہی چکوال میں انٹرمیڈیٹ سال اول (2025/27) کے داخلے زور و شور سے جاری ہیں۔

یہ اعلیٰ تعلیمی ادارہ تین اضلاع — جہلم، چکوال اور راولپنڈی — کے سنگم پر واقع ہے اور آٹھ کلومیٹر قطر کے پچاس مربع کلومیٹر پر پھیلی زرعی و محنت کش آبادی کے لیے علم کا ایک روشن مینار بن چکا ہے۔

یہ ادارہ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک مرحوم کی خصوصی کوششوں سے قائم کیا گیا تھا اور آج بھی ان کی یاد کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ کالج کے موجودہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمٰن — جو خود اسی کالج کے سابق طالب علم ہیں — کی ذاتی دلچسپی اور فعال داخلہ مہم کے نتیجے میں رواں سال مختلف تحصیلوں سے بڑی تعداد میں طلباء نے داخلہ فارم جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

تحصیل گوجرخان کی تین، تحصیل سوہاوہ کی تین اور ضلع چکوال کی کم از کم چار یونین کونسلوں کے گورنمنٹ ہائی سکولوں اور نجی تعلیمی اداروں کے طلباء اس سرکاری ادارے کا رُخ کر رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمٰن کے مطابق کالج میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آئی سی ایس اور ایف اے (آئی ٹی) کے تمام مضامین کے لیے ماہر اور محنتی اساتذہ کے ساتھ ساتھ جدید لیبارٹریز بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کالج میں داخلہ لینے والے طلباء مستقبل میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔

یہ ادارہ نہ صرف تعلیمی معیار کے لحاظ سے اہم ہے بلکہ علاقائی سطح پر کم وسائل رکھنے والے باصلاحیت طلباء کے لیے بھی ایک قیمتی موقع فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ علم کے ذریعے اپنے مستقبل کو سنوار سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
19°C
Jhelum
broken clouds
19° _ 19°
46%
2 m/s
منگل
31 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
22 °C

تازہ ترین

ضلع جہلم میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی
26 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کا ’’ڈالا کلچر‘‘ کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار، ویگو ڈالا اور ناجائز اسلحہ برآمد
26 اکتوبر, 2026
فواد چوہدری کا حکومت سے کوٹ لکھپت کے قیدیوں کیلئے ریلیف اور مذاکرات میں اصل قیادت کو شامل کیے جانے کا مطالبہ
26 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، سارہ امجد
26 اکتوبر, 2026
ڈی پی او جہلم کا تھانہ سوہاوہ پر اچانک چھاپہ، سنتری معطل، ایس ایچ او اور محرر کو شوکاز نوٹس، وضاحت طلب
26 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس کی بروقت کارروائی، مغویہ بحفاظت بازیاب

27 مارچ, 2026

پنڈدادنخان میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

1 مئی, 2025

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی

25 مئی, 2024

دریائے جہلم کے تاریخی پلوں سے سٹریٹ لائٹس غائب، اہم شاہراہیں اندھیرے میں ڈوب گئیں

3 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں