جہلم جی ٹی روڈ سمیت پنڈدانخان روڈ اور قرب وجوار میں واقع بیشتر پٹرول پمپس میں واش روم کی عدم دستیابی جبکہ معتدد پٹرول پمپس کے واش رومز گندگی سے اٹے پڑے ہیں۔ مسافروں نے ڈپٹی کمشنر،ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سے نوٹس لینے اور ضلع بھر میں قائم تمام پٹرول پمپس پر صاف ستھرے واش رومز مہیا کرنے اور مسافروں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ سمیت پنڈدادنخان روڈ اور قرب جوار میں قائم بیشتر پٹرول پمپس میں واش رومز کی سہولت میسر نہیں ہے ،جن پٹرول پمپس میں واش رومز قائم ہیں وہ گندگی سے اٹے پڑے ہیں جہاں شہری ، خواتین ، بچے داخل ہوتے ہی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پٹرول پمپس مالکان کو ایس او پیز کے مطابق صاف ستھرے واش رومز سمیت مسجد،پانی کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرے، سہولیات مہیا نہ کرنے والے پمپس مالکان کے پٹرول پمپس سربمہر کردیئے جائیں اور پمپس مالکان کو روزانہ کی بنیاد پر واش رومز کی صفائی ستھرائی کروانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔


