جہلم: اقبال ڈے کے موقع پر تقریبات کا سلسلہ جاری، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم ولادت پر جہلم میں ایک تقریب اکرم شہید کی یادگار پر منعقد ہوئی جس میں پی ایم اے کے عہدیداران نے شرکت کی۔
تقریب میں علامہ محمد اقبال کی کتابوں کا مطالعہ کیا گیا جبکہ ان کی شاعری کو اجاگر بھی کیا گیا، میجر اکرم شہید کی یادگار کے احاطہ میں پھلدار پودے بھی لگائے گئے۔ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر پچاس پھلدار پودے لگائے جبکہ علامہ محمد اقبال کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔
پی ایم اے صدر نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ہمارے قومی ہیرو اور قومی شاعر ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے ایسے شعر لکھے جو آج بھی لوگوں کی زبانوں پر ہیں۔
تقریب میں خواتین و مردوں نے بھرپور شرکت کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اقبال نے اپنی شاعری میں آنے والے وقت کی داستانیں لکھیں۔