موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد

جہلم: موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر مکمل پابندی عائدہوگی۔

اس ضمن میں ایجو کیشن اتھارٹی نے ضلع بھر کے سکولوں کو احکامات جاری کر دیئے۔ چھٹیوں کے دوران سکول میں پیپرز لینے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

دوران تعطیلات اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں بنایا جاسکے گا، احکامات کی خلاف ورزی پر موقع پر بھاری جرمانہ یا سکول رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے انسپکشن کے لئے ابھی سے ٹیمیں تشکیل دینا شروع کر دی ہیں۔ چاروں تحصیلوں کی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے سخت نگرانی کی جائے گی۔ چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ یا رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button