Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے، ثانیہ صفی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے، ثانیہ صفی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
12 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم ثانیہ صفی نے کہا ہے کہ سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ریسکیو 1122، موٹروے پولیس، روڈ ٹریفک اتھارٹی، اسسٹنٹ کمشنرز، دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران جی ٹی روڈ پر اوورلوڈ گاڑیوں کے باعث ہونے والے حادثات، موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، اور سڑکوں کی خستہ حالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ثانیہ صفی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام متعلقہ ادارے فوری ایکشن لیں۔ اوورلوڈنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ون وے اور ہیلمٹ قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس سخت کارروائی عمل میں لائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی ٹی روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر جن مقامات پر سڑکوں کی حالت خستہ ہے، وہاں فوری مرمت کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
50%
4 km/h
بدھ
35 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، دریائے جہلم میں نہانے پر تین افراد گرفتار

21 جولائی, 2025

جہلم میں میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

5 دسمبر, 2024

ٹریفک پولیس کی جانب سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی چک دولت جہلم میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

12 دسمبر, 2024

دینہ: بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ہر پاکستانی کو ہر ماہ فائدہ ملے گا، بلال اظہرکیانی

6 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں