Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان اور برطانیہ کی طویل تجارتی شراکت داری بڑھانے کی ضرورت ہے، جیمز ڈیلی ایم پی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان اور برطانیہ کی طویل تجارتی شراکت داری بڑھانے کی ضرورت ہے، جیمز ڈیلی ایم پی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مانچسٹر: گریٹر مانچسٹر چیمبر آف کامرس کی طرف سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دس رکنی وفد کے اعزاز میں ایک نیٹ ورکنگ استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، جو پاکستان ہائی کمیشن کے زیر انتظام برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

پاکستان کے لیے برطانیہ کے وزیر اعظم کے تجارتی ایلچی مسٹر جیمز ڈیلی ایم پی مہمان خصوصی تھے۔ دیگر معززین میں افضل خان ایم پی، راشد اقبال سی ای او پاکستان برطانیہ بزنس کونسل (پی بی بی سی)، مانچسٹر میں پاکستان کے قونصل جنرل محمد طارق وزیر اور پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تعینات منسٹر ٹریڈ شفیق احمد شہزاد شامل تھے۔ دیگر کے علاوہ مانچسٹر میں مقیم تاجروں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پرمسٹر جیمز ڈیلی ایم پی نے کہا کہ سیالکوٹ نے اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کی ہیں اور برطانیہ کی کھیلوں کی مارکیٹ مینوفیکچررز کے لیے بہت بڑی منڈی بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور تجارتی ایلچی وہ سیالکوٹ کو برطانیہ کے تجارتی نقشے پر نمایاں طور پر شامل کرنا چاہتے ہیں۔ برطانیہ سے شراکت داری کو مستحکم کرنے سے پاکستان کے ساتھ کاروبار کو مزید فروغ ملے گا۔ اسٹریٹجک طویل المدتی تجارتی شراکت داری بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی ضرورت ہوگی۔

افضل خان ایم پی نے ایس سی سی آئی کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مانچسٹر میں مقیم پاکستانی سیالکوٹ شہر کے ساتھ تعلق کا ذریعہ بنیں گے۔ انہوں نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

شفیق احمد شہزاد نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوطرفہ تجارت تقریباً 3 بلین امریکی ڈالر سالانہ ہے اور یہ بنیادی طور پر ٹیکسٹائل پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی مصنوعات کے لیے بے پناہ مانگ موجود ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن پاکستانی اور برطانوی تاجروں کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔

ایس سی سی آئی کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے اکرام الحق نے کہا کہ سیالکوٹ کی صنعتیں دنیا بھر میں 100 سے زائد عالمی معیار کے برانڈز کے لیے مواد فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی صنعت دنیا کی فٹ بال کی تیاری کا 70 فیصد حصہ پورا کرتا ہے اور سالانہ اربوں مالیت کی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔

انہوں نے مانچسٹر میں ان کی میزبانی کرنے پر گریٹر مانچسٹر چیمبر آف کامرس اور برطانیہ میں مقیم تاجروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کی سہولت فراہم کرنے پر پاکستان ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں، ایک نیٹ ورکنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ میں مقیم تاجروں نے ایس سی سی آئی کی تیار کردہ مصنوعات بشمول چمڑے کے سامان، آلات جراحی، کھیلوں کے لباس، فٹ بال اور کرکٹ کے بلے اور گیندوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
clear sky
22° _ 22°
66%
1 km/h
منگل
32 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ہالینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے ڈنر تقریب، سفیر پاکستان کی بھی شرکت

20 مئی, 2024

پاکستان نژاد کونسلر شکیل احمد نے میئر راچڈیل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، کمیونٹی کی مبارکباد

25 مئی, 2024

پاکستانی طالبہ کی عالمی انسانی حقوق کونسل کی سالانہ کانفرنس میں شرکت

15 مارچ, 2024

حضورﷺ کا آخر ی نبی ہونا اللّٰہ پاک کے اعزازت میں سے ایک اعزاز ہے، الشیخ ممتاز الحق، سعد قریشی

7 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں