جہلم شہر میں تجاوزات کی بھر مار، سرکاری سکولوں و کالجز کی دیواروں کے ساتھ تجاوزات مافیا کے قبضے، متعدد بار شکایات کے باوجود بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، سرکاری سکولوں و کالجز کے باہر تجاوزات سیکورٹی رسک بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں اور ضلع بھر میں قائم سرکاری سکولز و کالجز کی دیواروں کے ساتھ جگہ جگہ سڑک کنارے تجاوزات کی بھر مارہوچکی ہے۔ انتظامیہ با اثر تجاوزات مافیا کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہورہی ہے جس کیوجہ سے طلباء و طالبات سمیت شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑتاہے۔
شہریوں کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو تحریری و زبانی طور پر شکایات کے باوجود تجاوزات مافیا کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیںلائی گئی۔
عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی و شہری حلقوں نے ایڈوائزر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جہلم، ڈپٹی کمشنر ، انچارج مانیٹرنگ و دیگر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔


