لندن: برٹش پاکستانی سوشل سوسائٹی کے چیئرمین معروف کاروباری شخصیت قیصر چیچی، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما سابق کونسلر چوہدری منور چیچی، سیکرٹری جنرل سینئر لیگل پروفیشنل قانون دان محمد علی راج گڑھیہ کی طرف سے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور تنظیم کی طرف سے جاری سرگرمیوں کے حوالے سے کمیونٹی بریفنگ کے موقع پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیہ میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں برطانوی کونسلرز، میئرز، پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔
عشائیہ سے مرکزی عہدداران نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا آغاز مثبت سوچ و فکر کے ساتھ کمیونٹی کی آواز بننے کیلئے کیا گیا، تنظیم عام لوگوں کی آواز بن کر ملکی اور قومی اجتماعی ایشو پر اتفاق و اتحاد کے ساتھ مثبت کردار ادا کرے گی۔
عہدیداران نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بیرونی دنیا میں پاکستان کے مفاد کے مطابق قومی اور اجتماعی مسائل پر مل کر کام کیا جائے ۔برٹش پاکستانی سوشل سوسائٹی بلا تفریق و تقسیم کیمونٹی کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر متفقہ اور مشترکہ کوششوں کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے گی۔
عشائیہ سے سابق میئر آف سلاؤ کونسلر چوہدری نذیر، لندن کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین چوہدری اکرم، سابق کونسلر نذر لودھی، حسنین شاہ، آصف عمران، سید غازی، چوہدری جمیل، قمر ایاز، حافظ محفوظ گجر، چوہدری ظفر اقبال، ساجد محمود، الیاس گجر، چوہدری آصف سمیت دیگر نے اظہار خیالات کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی عہدیداران کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ کمیونٹی کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر مل کر کام کیا جائے ،معاشرے کے اندر زاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوے اجتماعی سوچ و فکر کو مضبوط کیا جائے۔
شرکا عشائیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ برٹش پاکستانی سوشل سوسائٹی کمیونٹی کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر مثبت تعمیری سوچ و فکر کے ساتھ بھرپور کردار ادا کرے گی۔