Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: شہزادے کو اچانک مل جانے والی لڑکی ملکہ بن گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

شہزادے کو اچانک مل جانے والی لڑکی ملکہ بن گئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے 52 سال بر سراقتدار رہنے کے بعد تخت اپنے فرزند شہزادہ فریڈرک کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تو اس شاہی خاندان کی تاریخ کا ایک باب دور دراز کے ایک ملک میں بھی لکھا جا رہا تھا۔

ملکہ مارگریتھ دوم

ملکہ مارگریتھ دوم کے اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں ڈنمارک کے شاہی خاندان کی اگلی نسل سے متعلق باتیں ہورہی ہیں کیونکہ شہزادہ فریڈرک کی اہلیہ شہزادی میری کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

شہزادی میری کون ہیں؟
اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ 1972ء میں بادشاہ فریڈرک نہم کے انتقال کے بعد ملکہ مارگریتھ کو تخت سنبھالے ابھی ایک ماہ بھی نہ گزرا تھا کہ دنیا کے اس پار ہوبارٹ کے ایک چھوٹے سے اسپتال میں میری ڈونلڈسن نے اپنی آنکھیں کھولیں۔

میری ڈونلڈسن کا تعلق ایک متوسط طبقے سے تھا۔ ان کے والد ریاضی کے پروفیسر تھے جو اسکاٹ لینڈ سے ہجرت کرکے آسٹریلیا آئے اور ایک قصبے میں رہنے لگے۔ میری اپنے بہن بھائیوں جین، پیٹریشیا اور جان کے ساتھ پلی بڑھیں۔

میری کے ہائی اسکول ٹیچرز بتاتے ہیں کہ میری ایک دلکش اور ملنسار انسان اور ایک مقبول طالبہ تھیں۔ انہوں نے تسمانیہ یونیورسٹی سے لا اور کامرس میں گریجویشن کے بعد ایڈورٹائزنگ اور ریئل اسٹیٹ کے شعبوں میں بڑی تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں۔

2000ء میں اولمپک کھیلوں کے دوران شہزادہ فریڈرک سے ایک غیرمتوقع ملاقات نے میری کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ ان کھیلوں کے دوران ایک بار میری اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک پب میں گئیں تو وہاں شہزادہ فریڈرک اور ان کے بھائی کے علاوہ دیگر یورپی ملکوں کے شاہی خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔

شہزادہ فریڈرک اور ان کی اہلیہ شہزادی میری

اس ملاقات سے متعلق میری نے 2005ء میں ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا، ’سب ادھر ادھر کی باتیں کررہے تھے، آدھا گھنٹہ گزرا تو ایک شخص میرے پاس آیا اور مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ ان لوگوں کو جانتی ہیں؟‘

میری کا کہنا تھا کہ اس روز انہوں نے فریڈرک کو اپنا فون نمبر دیا اور اگلے ہی روز فریڈرک نے انہیں کال کی۔ 2002ء میں میری ڈنمارک منتقل ہوگئیں اور وہاں پر ڈینش زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ مائیکروسوفٹ میں ملازمت کرنے لگیں۔

میری اور فریڈرک کی مئی 2004ء میں شادی ہوئی، اس تقریب کو آسٹریلیا میں آدھی رات کو لاکھوں لوگوں نے اپنی ٹی وی اسکرینوں پر بھی دیکھا۔

ڈنمارک کے شاہی خاندان کی اگلی نسل
اپنے دور حکومت میں، ملکہ مارگریتھ ڈنمارک کی ایک مقبول شخصیت تصور کی جاتی رہیں۔ بہت سے لوگوں کو توقع تھی کہ وہ آخری دم تک تخت سنبھالے رکھیں گی۔

ڈنمارک کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والی ملکہ مارگریتھ کو بھڑکیلے لباس زیب تن کرنے، آثار قدیمہ سے محبت اور سگریٹ نوشی کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔

حالیہ چند برسوں میں ملکہ نے ڈنمارک میں اصلاحات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا جس کی نگرانی کے لیے دائرہ اختیار کا تعین نہیں کیا گیا البتہ یہ علامتی طور پر اہم تصور کیا جاتا ہے۔

ملکہ مارگریتھ نے شاہی خاندان کے افراد کی تعداد کو کم کیا اور محل کے نظام مالیات کی تنظیم نو کی تاکہ صرف تخت کے ورثا کو سرکاری مالی اعانت سے تنخواہ ملے۔ اب کہا جارہا ہے کہ ان اصلاحات کے سلسلے کو آگے بڑھانے کا انحصار شہزادہ فریڈرک اور شہزادی میری پر ہے۔

شہزادہ فریڈرک اور شہزادی میری جدید اقدار کے داعی ہیں لیکن اس جوڑے نے اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں بھیج کر ان کی ویسے ہی پرورش کرنے کی کوشش کی ہے جیسے عام لوگ اپنے بچوں کی کرتے ہیں۔ یہ مختلف مسائل پر اپنی آرا کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

ڈنمارک کی ملکہ 14 جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فریڈرک کے حوالے کریں گی۔ ڈنمارک کے لوگوں کے لیے یہ بیک وقت اداسی اور خوشی کا لمحہ ہوگا۔

ملکہ مارگریتھ نے اپنے خطاب میں کہا تھا، ’مجھے امید ہے کہ نئے بادشاہ اور ملکہ کو وہی اعتماد اور محبت ملے گی جو لوگوں نے انہیں دی، وہ اور ڈنمارک دونوں اس کے مستحق ہیں۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
57%
1 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
33 °C
بدھ
25 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل

24 اپریل, 2024

کینیڈا؛ عدالت نے یونیورسٹی میں طلبا کے اسرائیل مخالف کیمپ اکھاڑنے کی اجازت دیدی

3 جولائی, 2024

باپ کے ہاتھوں فروخت ہونے والی جڑواں بہنیں برسوں بعد مل گئیں

27 جنوری, 2024

طلبا کی فتح؛ بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے کوٹا سسٹم پر عملدرآمد روکدیا

21 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں