Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان میں اب پاسپورٹ کتنے دنوں میں مل جایا کرے گا؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان میں اب پاسپورٹ کتنے دنوں میں مل جایا کرے گا؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہر سال حج و عمرہ، سیر و تفریح، پڑھائی یا ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرتی ہے، اس سفر کے لیے چونکہ پاسپورٹ کا ہونا بنیادی شرط ہے اس لیے لوگوں کی بڑی تعداد ہر سال پاسپورٹ بھی بناتی ہے۔ گزشتہ سال ملک میں پرنٹنگ مشینوں اور پاسپورٹ پیپر کے فقدان کے باعث پاسپورٹ کے اجراء کا عمل تعطل کا شکار رہا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 لاکھ پاسپورٹ التوا کا شکار ہو گئے۔

بڑے پیمانے پر پاسپورٹس زیر التوا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد حکومت نے پاسپورٹ کی تیاری کے لیے نئی مشینری منگوائی۔ ان مشینوں کے آنے سے اب پاسپورٹ کی تیاری کا عمل تیز ہو گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال روزانہ تقریباً 45 سے 50 ہزار پاسپورٹ بنانے کی درخواستیں موصول ہوتی تھیں جبکہ یومیہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ تیار کیے جاتے تھے، فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ پاسپورٹ کی کیٹیگری میں 2 سے 3 دنوں کی تاخیر ہو جاتی تھی تاہم نارمل پاسپورٹ کے اجراء میں مہینوں کی تاخیر ہو جایا کرتی تھی۔ عموماً فاسٹ ٹریک پاسپورٹ دو دن میں، ارجنٹ پاسپورٹ کے لیے 5 کاروباری دن جبکہ نارمل پاسپورٹ کے لیے 21 کاروباری دنوں کا وقت دیا جاتا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق اب پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو تیز کیا گیا ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں 30 میں سے صرف 8 پرنٹنگ مشینوں کے ذریعے پاسپورٹ بنائے جا رہے تھے، تاہم اب 15 نئے پرنٹرز اور لیمنیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 55 ہزار پاسپورٹ کا اجراء کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ 10 مزید پرنٹرز، 6 ڈسکٹاپ پرنٹرز اور 2 ای پاسپورٹ مشین سٹیشنز کا آرڈر دیا گیا ہے جو کہ رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہوں گے۔

میڈیا نے نئے پاسپورٹ بنانے والے مختلف لوگوں سے استفسار کیا کہ ان کو پاسپورٹ کتنے دنوں میں مل گیا جس پر ان کا کہنا تھا نارمل پاسپورٹ 25 دنوں سے ایک ماہ کے وقت میں مل رہا ہے، ارجنٹ پاسپورٹ 5 دنوں سے ایک ہفتے کے دوران جبکہ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ دو دنوں میں ہی مل رہا ہے۔

حکومت نے پاسپورٹ بنانے کے لیے شہریوں کی آسانی کے لیے اسلام آباد اور کراچی میں نادرا میگا سینٹرز کا افتتاح بھی کیا ہے جہاں کسی بھی وقت 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت 14 مختلف شہروں میں اسی طرز کے مزید میگا سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان نئے سینٹرز کا قیام پاسپورٹ دفاتر میں لوگوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں آئیسکو کی ناقص حکمت عملی اور عملے کی کمی سے بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم، صارفین پریشان حال

24 جون, 2025

جہلم پولیس کا رمضان المبارک کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے جامع سکیورٹی پلان جاری

15 فروری, 2026

جہلم میں انتظامیہ پلاسٹک بیگ کی پابندی پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام

8 جون, 2024

ملکی حالات کے پیش نظر سول ڈیفنس کو متحرک کرنا وقت کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

7 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں