Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: سنگدل باپ کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی دو معصوم بچیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: سنگدل باپ کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی دو معصوم بچیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

عامر کیانی
عامر کیانی
18 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: سنگدل باپ کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی دو معصوم بچیوں کی نماز جنازہ دینہ میں ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نہر اپر جہلم میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والی دو معصوم بہنوں فجر ذیشان اور نور فاطمہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ رات ہاکی گراؤنڈ دینہ میں ادا کر دی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ معصوم بچیوں کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔

دونوں بہنوں کی میتیں گزشتہ صبح نہر اپر جہلم سے نکالی گئی تھیں، جنہیں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ بعد ازاں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد دونوں معصوم بہنوں کو اشک بار آنکھوں سے سپردِ خاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق 15 ستمبر کو تین بچوں کے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کے بعد انہیں نہر اپر جہلم میں پھینکے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ والدہ امبرین اشرف کی درخواست پر تھانہ منگلا میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں ان کے سابق شوہر زیشان فاروق سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق زیشان فاروق بچوں کو سیر کروانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور مبینہ طور پر خاری شریف کے قریب نہر میں پھینک دیا۔

ریسکیو 1122 میرپور اور پاونڈا واٹر ریسکیو ٹیموں نے بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 8 سالہ فجر ذیشان اور 3 سالہ نور فاطمہ کی لاشیں برآمد کر لی گئیں، جبکہ 5 سالہ عمر ذیشان تاحال لاپتہ ہے۔

تیسرے بچے عمر ذیشان کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق اندھیرے کے باعث سرچ آپریشن روک دیا گیا تھا، جسے دوبارہ شروع کیا گیا۔ دوسری جانب واقعے کی مزید تفتیش پولیس کی جانب سے جاری ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
54%
1 km/h
جمعہ
28 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

تحصیل ہیڈکوارٹر اہسپتال پنڈدادنخان میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی روح پرور محفل کا انعقاد

4 ستمبر, 2025

پنڈدادنخان میں مسافر بس اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 2 مسافر جاں بحق، 41 مسافر زخمی

19 مئی, 2025

پی ٹی آئی کا احتجاج؛ منگلا پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، شہری دریا عبور کرنے پر مجبور

23 نومبر, 2024

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، تین افراد شدید زخمی

29 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں