Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: چوہدری لطیف عرف ٹیپو کی جانب سے 750 مستحق خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

چوہدری لطیف عرف ٹیپو کی جانب سے 750 مستحق خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
26 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ/ ڈومیلی: بڑاگواہ کے رہائشی معروف سماجی شخصیت چوہدری لطیف عرف ٹیپو کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی 750 مستحق خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا۔ وہ ہر سال اپنے مرحوم والدین اور مرحوم بھائی حنیف کوثر کے ایصال ثواب کے لیے یہ سلسلہ جاری رکھتے ہیں تاکہ ماہِ رمضان میں ضرورت مند خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

رمضان المبارک کی آمد سے ایک ماہ قبل چوہدری لطیف عرف ٹیپو اور ان کی ٹیم کی جانب سے مستحق افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جاتا ہے، جس میں غریب، یتیم اور بیوہ خواتین کے شناختی کارڈ جمع کرکے باقاعدہ فارم پُر کیے جاتے ہیں۔ مستحقین کی فہرست مکمل ہونے کے بعد تمام رجسٹرڈ خاندانوں کو راشن فراہم کیا جاتا ہے جبکہ کسی بھی ضرورت مند کو خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجا جاتا اور ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اس موقع پر 750 مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے راشن پیکج میں 20 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 2 کلو چنے، 2 کلو کھجوریں، نمک، سویاں، پتی، مرچ، روح افزاء شربت اور بیسن شامل تھا۔ اس کے علاوہ راشن وصول کرنے والے خاندانوں کو کرایہ بھی فراہم کیا گیا تاکہ انہیں کسی قسم کی سفری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

راشن تقسیم کے موقع پر مستحقین نے چوہدری لطیف عرف ٹیپو اور ان کے بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے مرحوم والدین اور بھائی کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس فلاحی کام کو علاقے میں نیکی اور خدمت خلق کی ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس سے سینکڑوں ضرورت مند خاندانوں کو ماہِ رمضان میں ریلیف مل رہا ہے۔

چوہدری لطیف عرف ٹیپو نے اس موقع پر کہا کہ وہ اللہ کی رضا اور نیکی کی نیت سے یہ سلسلہ ہر سال جاری رکھتے ہیں تاکہ کوئی بھی غریب یا ضرورت مند رمضان المبارک میں بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ علاقے میں فلاح و بہبود کے کام جاری رکھے جائیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچ سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
44%
1 km/h
بدھ
38 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
40 °C
ہفتہ
39 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہ
11 اگست, 2026
خواتین گھر بیٹھے ای چالان کیسے چیک کر سکتی ہیں؟
11 اگست, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
11 اگست, 2026
جہلم: شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
11 اگست, 2026
دینہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دادی اور پوتی جھلس کر شدید زخمی
11 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نگہبان رمضان راشن پروگرام؛ لسٹ درست نہ ہونے کے باعث مستحق افراد راشن سے محروم

14 مارچ, 2024

جہلم: پروبیشن پر رہائی پانے والے افراد کی اصلاح کے لیے اصلاحی سیمینار کا انعقاد

30 اپریل, 2025

دِھی رانی پروگرام کیا ہے، درخواست کے لیے کن شرائط کو پورا کرنا ضروری ہوگا؟

23 اکتوبر, 2024

دنیاوی تعلیم کے ساتھ اولاد کو اطاعت رسول ﷺ کی تعلیم دینا ضروری ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

5 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں