جہلم پولیس نے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، جسے قبضہ پولیس میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ مقدمے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا اور قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مؤثر پیروی کی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔


