آٹھ فروری کو کامیابی کے بعدحلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کروں گا، راجہ یاور کمال

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ سیری گھنیال میں چوہدری شفیق،چوہدری اکرام،چوہدری خالد،چوہدری امداد،سوندا خان اور چوہدری علامہ عاقب کی جانب سے جلسہ کاانعقاد کیا گیا۔

جلسہ میں حلقہ پی پی 24 سے مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے مشترکہ امیدوار راجہ یاورکمال اور حلقہ پی پی 25 سے لیگی امیدوار چوہدری ندیم خادم کے بیٹے ضرغام خادم نے شرکت کی۔

جلسہ میں اہل علاقہ کی بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ چوہدری فخررشید ایڈووکیٹ، راجہ معروف عابد،ٹھیکیدار منیر احمد، چوہدری قیصر، ندیم گجر، رمیزجٹ، راجہ طاہرایوب، راجہ عبدالستار، چوہدری خالد محمود، بابرجٹ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

راجہ یاورکمال نے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ اہلیان سیری گھنیال کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتاجنہوں نے مجھے عزت دی، آٹھ فروری کو کامیابی کے بعدآپ لوگوں کے مسائل کو حل کروں گا۔ مجھے آپ کے مسائل کا علم ہے، اگر ہماری حکومت نہ گرتی تو یہ آپکے مسائل حل ہوجاتے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو چوہدری فرخ الطاف کے انتخابی نشان شیراور میرے انتخابی نشان عقاب پر مہرلگاکرکامیابی دلوائیں تاکہ آپکی دوبارہ خدمت کرسکیں۔

چوہدری شفیق، چوہدری خالد اور چوہدری اکرام نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا اور چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاورکمال کی مکمل حمایت کااعلان کردیا۔

جلسہ سے ایڈووکیٹ خرم بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button