جہلم میں دو مسلح ڈکیت سینٹری سٹور کے مالک سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ کالاگجراں کے قریب سینٹری سٹور پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، دو مسلح ڈکیت سینٹری سٹور کے مالک سے پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم اور موبائل فون لوٹ کرفرار ہو گئے۔
ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جہلم اپڈیٹس کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں مسلح ڈکیتوں کو لوٹ مار کرتے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس حوالے سے جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کر لیں گے۔


