دبئی کے ایک پوش ہوٹل میں پی ایم ایل این، یو اے ای کے نو منتخب ارکان، وومن ونگ کی نئی عہدیداران اور سوشل میڈیا ٹیم کونوٹیفکیشن دینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں سو سے زائد پی ایم ایل این یو اے ای کے آفیشلزاور دنیا کے دیگر ممالک سے آئے لیگی مہمانوں نے شرکت کی۔
نوٹیفکیشن دینے کی تقریب کی صدارت مسلم لیگ(ن) انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کی اور تمام نئے پرانے عہدیداروں کونوٹیفکیشن دئیے۔
اس موقع پر تقریب کا بہترین انتظام کرنے پر مسلم لیگ (ن)، متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر اور سوشل میڈیا ٹیم کی ہیڈ فرزانہ کوثرکومبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔