پنڈدادنخان: گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سہوترہ کی عمارت خستہ حالی کا شکار، کسی بھی وقت المناک حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقے سہوترہ میں گورنمنٹ گرلز سکول کی عمارت خستہ حالی کے باعث گرنے لگی، سکول میں ننھی طالبات زیر تعلیم ہیں اور سکول کی گرتی بلڈنگ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی۔
موسم سرما میں بھی ننھی بچیاں درختوں کے نیچے بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں جبکہ اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔
اہلیان علاقہ نے سی ای او ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق اور نگران وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نوٹس لے کر سکول کی بلڈنگ تعمیر کروائی جائے۔