Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عارضی کمی کے بعد ملک بھر میں مہنگائی پھر بڑھنے لگی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عارضی کمی کے بعد ملک بھر میں مہنگائی پھر بڑھنے لگی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 45 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 11 فیصد کا معمولی اضافہ ہو اتھا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو،ٹماٹر،پیاز دودھ،دہی اور دال چنا سمیت19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواجبکہ آٹا،انڈے،لہسن، سرخ مرچ پاوڈر سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور 18اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حالیہ ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 33 روپے 39 پیسے، ٹماٹر10 روپے 6 پیسے، آلو 2 روپے 36 پیسے، کیلے فی درجن 7 روپے 26 پیسے مہنگے ہو ئے جبکہ چکن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوا، اس کے علاوہ مسالاجات، گڑ ، سگریٹ، دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ ڈبل روٹی کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی اور انڈے فی درجن 2 روپے 27 پیسے سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چاول، چلی پاؤڈر، خشک دودھ، چینی، دال مونگ بھی سستی ہوئی جبکہ بیف، دہی، چائے کی پتی سمیت 18 اشیا ء کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 15.26فیصد اور 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 18.83فیصد رہی۔

اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 25 اعشاریہ 04فیصد، اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 22 اعشاریہ 47فیصد رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 19 اعشاریہ 45فیصدرہی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
31%
2 m/s
اتوار
26 °C
پیر
29 °C
منگل
31 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
8 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل اولین ترجیح ہے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا
8 نومبر, 2026
جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، بلال اظہر کیانی نے حلف لیا
8 نومبر, 2026
جہلم میں 10 نومبر کو کمپیوٹر سائنس کے دونوں پرچے معمول کے مطابق ہوں گے،کنٹرولر امتحانات راولپنڈی تعلیمی بورڈ
8 نومبر, 2026
امتحانی مرکز کی تبدیلی ڈپٹی کمشنر جہلم کو مہنگی پڑ گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے سے ایک روز قبل میر رضا اوزگن عہدے سے فارغ
8 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عیدالاضحیٰ؛ ضلع جہلم میں شہریوں نے بکرا عید کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، چھٹیوں کا بھی اعلان

11 جون, 2024

جہلم میں طلاق اور خلع کے بڑھتے رجحان پر تشویش، ازدواجی رشتوں کو درپیش مسائل زیرِ بحث

20 اکتوبر, 2026

سوہاوہ کے 2 نوجوان نارنگ منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، ایک نوجوان زخمی

9 مئی, 2024

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد اب سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟

8 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں