Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پرانی گاڑی لاؤ، نئی لے جاؤ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پرانی گاڑی لاؤ، نئی لے جاؤ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

معاشی حالات اور مہنگائی کے باعث عام آدمی ہی نہیں بلکہ ملک کے تقریباً تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان کی آٹو انڈسٹری بھی مشکلات کا شکار ہے، کاریں بنانے اور فروخت کرنے والی نئی اور پرانی تمام کمپنیاں بری طرح متاثر نظر آرہی ہیں۔ تاہم یہ کمپنیاں صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے کے لیے اپنے نمایاں ماڈلز پر ایک کے بعد ایک نئی آفر کا اعلان کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی ’ہیچ بیکس‘ پر ایک دلکش پیشکش کا اعلان کیا ہے اور اپنے تمام جاپانی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں، پاک سوزوکی نے ان صارفین کے لیے ’ایکسچینج بونس، پرانی دو، نئی لو‘ آفر کا اعلان کیا جو اپنی پرانی سوزوکی کار کو نئی ویگن آر میں اپ گریڈ کرنے کا بےصبری سے انتظار کررہے تھے۔

کمپنی کی جانب سے شئیر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی پرانی کار لائیں اور نئی ویگن آر لے جائیں اور ساتھ مں ڈیڑھ لاکھ روپے کا ایکسچینج بونس بھی حاصل کریں۔ سوزوکی نے ایک ہفتہ قبل اپنے تمام ماڈلز (آلٹو، ویگن آر، سوئفٹ) پر ایک آفر کا بھی اعلان کیا تھا جس میں صارفین کو 8 لاکھ روپے بچت حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاک سوزوکی کی جانب سے وقتاً فوقتاً اس طرز کی آفرز کا اعلان کیا جارہا ہے جس کا مقصد گاڑیوں کی فروخت کو بہتر کرنا ہے کیونکہ گزشتہ کافی عرصہ سے سوزوکی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی کی سالانہ فروخت میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 4101 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 5628 تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں گھریلو ناچاقی پر سسر نے بہو کو ڈنڈوں سے تشدد کر کے قتل کردیا

22 فروری, 2026

ڈی پی او جہلم نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا

3 مارچ, 2025

جہلم چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران کی ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن سے ملاقات

6 اکتوبر, 2025

کریانہ مرچنٹس، چکن شاپس، گوالوں اور گوشت فروش شاپس کے خلاف سخت آہنی اور آئینی شکنجہ تیار

24 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں