Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری؛ 14 گینگز گرفتار، 34 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری؛ 14 گینگز گرفتار، 34 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
3 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم پولیس نے ماہِ جنوری 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اور بھرپور اقدامات کیے گئے۔ ماہ جنوری میں 14 گینگز کو ٹریس کر کے مجموعی طور پر 34 لاکھ 11 ہزار 500 روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی کمانڈ میں اغواء، قتل و اندھے قتل، چوری، ڈکیتی اور رابری جیسے سنگین جرائم کی ٹریسنگ، منشیات کے مکمل خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے دن رات کام کیا۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی اور شہریوں کو تحفظ مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت متحرک رہی، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 95 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے، جن میں 25 اے کیٹگری، 38 بی کیٹگری جبکہ 32 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ قتل کے چار مقدمات درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ریپ کے دو مقدمات درج کر کے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح 14 گینگز کو ٹریس کر کے 62 مقدمات میں 38 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 34 لاکھ 11 ہزار 500 روپے برآمد کیے گئے۔

منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 10 مقدمات درج کیے گئے اور 13 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 3 کلو 120 گرام ہیروئن اور 160 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔ غیر قانونی اسلحے کے خلاف 23 مقدمات درج کر کے 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے 16 پسٹلز، 6 گنز، ایک کلاشنکوف اور 68 عدد روند برآمد کیے گئے۔

قمار بازی کے خلاف کارروائیوں میں 3 مقدمات درج کر کے 25 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے 1 لاکھ 56 ہزار 540 روپے نقدی، 27 موبائل فونز، ایک موٹر سائیکل، ایک کار، ایک کیری ڈبہ، ایک ویگن، 6 مرغے اور 2 شکاری کتے برآمد کیے گئے۔

پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 53 مقدمات درج کر کے 55 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 2 ہزار 157 پتنگیں اور 114 خونی ڈوریں برآمد کی گئیں۔ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 67 مقدمات درج کر کے 70 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 31 مرد اور 39 خواتین شامل ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار 481 چالان کیے گئے اور 2 کروڑ 42 لاکھ 88 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی دوران پولیس خدمت مراکز جہلم سے 5 ہزار 812 شہریوں نے مختلف سہولیات سے استفادہ کیا، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے 215 سائلین کی شکایات سن کر ان پر موقع پر احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے جہلم پولیس کی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور عوام کے تعاون سے ضلع میں امن و امان کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
few clouds
27° _ 27°
36%
4 m/s
جمعہ
30 °C
ہفتہ
29 °C
اتوار
31 °C
پیر
31 °C
منگل
31 °C

تازہ ترین

سوہاوہ منشیات فروشی کیس کا فیصلہ، مجرم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا
5 نومبر, 2026
جہلم میں سموگ کے اثرات نمایاں، شہریوں کو سانس اور آنکھوں کی تکالیف کا سامنا
5 نومبر, 2026
دینہ پولیس کی بروقت کارروائی، راولپنڈی سے لاپتہ ہونے والا بچہ بحفاظت لواحقین کے حوالے
5 نومبر, 2026
جہلم میں موسم کی تبدیلی کے باعث نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی کے مریضوں میں اضافہ
5 نومبر, 2026
نئے صوبوں کی تشکیل کی بحث میں جہلم کے ترقیاتی مسائل کو بھی ترجیح دینے کی ضرورت
5 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

3 جولائی, 2024

پولیس جوان بہترین صلاحیتیں شہریوں کی خدمت اور حفاظت کیلئے بروئے کار لائیں، ڈی پی او جہلم

3 نومبر, 2023

مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی

20 دسمبر, 2023

چیئرمین واپڈا کا منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کا دورہ، حکام کی منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے پر بریفنگ

18 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں