ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پنڈدادنخان کے علاقہ برج ستار جیتی پور کا دورہ کیا، انہوں نے جیتی پور میں کچھ عرصہ قبل ہونے والے قتل کے 2 وقوعہ جات کا معائنہ کیا۔
ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور ایس ایچ او پنڈ دادنخان نے ڈی پی او جہلم کو مقدمات میں ابھی تک کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے فریقین اور معززین علاقہ سے ملاقات کی اور علاقہ میں امن قائم رکھنے کی تلقین کی، معززین علاقہ نے آئندہ علاقہ میں امن قائم رکھنے کے عزم کا آعادہ کیا۔
ڈی پی او جہلم کی فریقین اور معززینِ علاقہ سے ملاقات، علاقہ میں امن قائم رکھنے کی تلقین،
مذکورہ علاقہ میں کافی عرصہ سے 02 گروپوں کے درمیان دشمنی چل رہی ہے،
معززینِ علاقہ نے آئندہ علاقہ میں امن قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، pic.twitter.com/2wjd8BFfj3
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) October 26, 2023
یاد رہے کہ پنڈدادنخان کے علاقہ جیتی پور میں کافی عرصہ سے دو گروپوں کے درمیان دشمنی چل رہی ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ضلع ہذا میں امن و امان کی فضا قائم رکھنا اولین ترجیح ہے۔