Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سارہ شریف قتل کیس، بیوی نے اعتراف جرم کرنے کا کہا ہے، جہلم کے رہائشی مقتولہ کے والد کا جیوری کو بیان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سارہ شریف قتل کیس، بیوی نے اعتراف جرم کرنے کا کہا ہے، جہلم کے رہائشی مقتولہ کے والد کا جیوری کو بیان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 نومبر, 2024
شیئر کریں
فوٹو: فائل
شیئر کریں

لندن میں ایک 10 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی بچی کے والد نے قتل کے مقدمے میں دوران سماعت میں کہا ہے کہ اس کی بیوی نے زور دیا ہے کہ اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم کے علاقہ کڑی جنجیل کے رہائشی 42 سالہ عرفان شریف، سارہ کی 30 سالہ سوتیلی ماں بینش بتول اور عرفان کے 29 سالہ بھائی اور سارہ کے چچا فیصل ملک پر سارہ شریف کو 8 اگست 2023 کو قتل کرنے کا الزام ہے، تاہم تینوں نے الزامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

اولڈ بیلی کی عدالت میں جیوری کو بتایا گیا کہ تینوں ملزمان نے سارہ شریف کی قتل کے اگلے ہی دن لندن کے جنوب مغرب میں ووکنگ میں گھر چھوڑا اور پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔

چوتھے دن گواہی دیتے عرفان شریف کا کہنا تھا کہ وہ اس کی موت سے بری طرح ٹوٹ چکا تھا لیکن چھوڑنے پر رضا مند ہوا کیونکہ اس کی سوتیلی ماں بینش بتول نے بتایا تھا کہ سارہ کو اس کے دوسرے بچوں نے مارا پیٹا تھا اور اسے ان کے نتائج کا خوف تھا۔

واضح رہے کہ 6 نومبر کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ سال اپنے گھر میں مردہ پائی جانے والی پاکستانی نژاد 10 سالہ برطانوی سارہ شریف کے والد نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

پراسیکیوٹر املن جونز نے سماعت کے آغاز میں عدالت کو بتایا تھا کہ سارہ شریف کو بے شمار چوٹوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں جلنے اور کاٹنے کے نشانات شامل ہیں۔

استغاثہ کے مطابق تینوں افراد پر بچی کی موت کا سبب بننے یا قتل میں سہولت کاری کرنے کا الزام ہے، تمام افراد نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ سارہ شریف کی لاش گزشتہ سال 10 اگست کو برطانیہ میں ووکنگ کے علاقے میں ایک گھر سے ملی تھی جس سے ایک ہی دن قبل ان کے اہل خانہ پاکستان روانہ ہو گئے تھے۔

سارہ کے والد عرفان شریف، ان کی اہلیہ بینش بتول اور عرفان کے بھائی فیصل ملک پولیس کو اس وقت سے مطلوب تھے۔

گزشتہ سال ستمبر میں برطانیہ میں بچی کے قتل کے الزام میں والد، سوتیلی ماں اور چچا کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جن کو عدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

سارہ شریف کے قتل میں ملوث ان کے والد، سوتیلی ماں اور چچا لاش برآمد ہونے سے قبل پاکستان پہنچ گئے تھے جن کو دبئی سے گرفتار کرنے کے بعد برطانیہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
overcast clouds
22° _ 22°
33%
2 m/s
جمعرات
28 °C
جمعہ
29 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
26 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

جہلم میں 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت
12 نومبر, 2026
منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ شروع
11 نومبر, 2026
جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا بھاری فیسوں اور تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاج
11 نومبر, 2026
لنک روڈ پڑی درویزہ پر برساتی نالے کی متاثرہ پلی کی مرمت کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ
11 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان صاف پانی منصوبے سے محروم،واٹر سپلائی سکیم خستہ حال، سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور شہری

26 جولائی, 2026

ضلع جہلم میں 35 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

16 اگست, 2024

امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پریشان

30 مئی, 2025

عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

30 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں