جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ سموگ کی رفتار تیز ہو رہی ہے اور آئندہ چند روز میں یہ صورتحال گھمبیر ہو سکتی ہے اس لئے تمام بھٹہ خشت پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے تاکہ شہریوں کو موذی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بات بھٹہ مالکان سے ملاقات میں کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سب سے زیاداہ آلودگی بھٹوں کے کالے دھویں سے پیدا ہوتی ہے جو اس موسم میں مزید خطرناک ہو جاتی ہے جو موذی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ اس لئے حکومت پنجاب کے ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کرنا ہو گا، سموگ پھیلانے والے تمام اداروں اور مراکز کو فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔