انڈوں کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

جہلم: انڈوں کی قیمتوں نے پیٹرول اور ڈالرکے بعد برطانوی پاؤنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

انڈے کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں، ریٹیل میں فی درجن انڈے380روپےاورکہیں اس سےزائدپرفروخت ہونے لگے۔ ریٹیل میں فی انڈہ 35روپےتک دستیاب ہونےلگا۔ اس کے علاوہ ہول سیل میں فی درجن انڈے 360روپے سے 380روپے درجن تک دستیاب ہونےلگے۔

فی درجن انڈوں کی ریٹیل سرکاری قیمت 290روپےہے، فی درجن انڈوں کی ہول سیل سرکاری قیمت 280روپےہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ انڈے مہنگےہونےکی بنیادی وجہ پولٹری فارمرزکی اجارہ داری اورمن مانیاں ہیں، انڈے مہنگےہونےکی وجہ سے فروخت کم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button