دبئی: مسلم لیگ ن منارٹی ونگ متحدہ عرب امارات کے صدر جان قادرنے قونصلیٹ جنرل آف دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مختلف النوع موضوعات پر بات چیت کرتےہوئے امارات میں مقیم مسیحیوں کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا.
جان قادر اور سمیر ڈیوڈ نے قونصل جنرل حسین محمد کو کرسمس کیک اور پھول پیش کئے، کرسمس کے موقع پر ہونے والی تقریب میں قونصل جنرل کو شرکت کی دعوت بھی دی گئی.



