جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر صاف ستھرا پنجاب مہم، اینٹی وال چاکنگ اور راشن پیکج کی منصفانہ تقسیم ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اسسٹنٹ کمشنرز، سی او میونسپل کمیٹی اور دیگر افسران سے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی انتظامیہ ان پروگراموں کو مکمل کرنے پر توجہ مزکور کرے تاکہ بہتر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اس لئے تمام افسران کی ذمہ داری ہے کہ ان منصوبوں کو پوری طرح کامیاب کریں۔


