پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتی کی واردات، ڈاکو شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے تھانہ للِہ ٹاؤن کے علاقہ دربار باوا صفدر بخاری کاکیاں والی سرکار ڈھڈی تھل کے قریب دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی، مسلح ڈاکو کندوال کے رہائشی محبوب شاہ سے 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ للِہ پولیس جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی۔
تھانہ للِہ ٹاؤن کے علاقہ میں مسلح ڈکیتی کی یہ دوسری واردات ہے جبکہ تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ میں مسلح ڈکیتوں کی تین بڑی وارداتیں ہو چکی ہیں، ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔
سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔